اسلام آباد (این این آئی)آکسیجن پروڈیوسرز نے خبردار کیا ہے کہ ملک آکسیجن کی شدید قلت کی طرف جا رہا ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو آکسیجن فراہمی جاری رہی تو صحت کا شعبہ متاثر ہو سکتا ہے۔آکسیجن پروڈیوسرز کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز بڑھتے رہے تو ہسپتالوں کو آکسیجن کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالات ایسے ہی رہے تو صورتِ حال بھارت کی طرح ہو سکتی ہے۔آکسیجن پروڈیوسرز کے مطابق آکسیجن کی ملکی پیداوار کا زیادہ حصہ صحت کے شعبے کے لیے مختص ہے۔انہوںنے کہاکہ اس وقت ہم اپنی زیادہ سے زیادہ صلاحیت سے آکسیجن پیدا کر رہے ہیں۔آکسیجن پروڈیوسرز نے کہا کہ آکسیجن پیدا کرنے کے لیے پلانٹس کو بلا تعطل بجلی کی ضرورت ہے۔آکسیجن پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ تمام پلانٹس پوری صلاحیت سے آکسیجن پیدا کریں تو صحت کے شعبے کی ضرورت پوری کر سکتے ہیں۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...