کورونا وائرس کی بدترین صورتحال میں ہماری دعائیْں بھارت کے شہریوں کے ساتھ ہیں،فواد چوہدری

0
206

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی بدترین صورتحال میں ہماری دعائیْں بھارت کے شہریوں کے ساتھ ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہماری دعائیں بھارت کے شہریوں کے ساتھ ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ خدا ہم سب پر اپنا کرم اور رحم کرے اور یہ مشکل وقت جلد ختم ہو، آمین۔وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ Coronavirus کا بھی استعمال کیا۔