شہباز شریف کا عوام، پارٹی کارکنان اور رہنماؤں سے اظہار تشکر

0
190

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے عوام، پارٹی کارکنان اور رہنماؤں سے اظہار تشکر کیا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے، جس نے ایک بار پھر ہمیں سرخرو فرمایا اور سچائی کو عیاں کر دکھایا،آپ کی دعاؤں، محبتوں اور حمایت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ، آپ کی محبتوں سے بڑا میرے لئے کوئی اثاثہ نہیں۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں کہ آپ جیسے مخلص، نظریاتی اور وفاشعار ساتھیوں کا ساتھ ملا ۔ انہوںنے کہاکہ میں اپنی بہنوں اور بیٹیوں کا بھی خاص طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے کمال جرات اور دلیری سے ہمیشہ قیادت اور پارٹی کی حمایت کی ،انشاء اللہ، کورونا کی ہلاکت خیزی میں کمی کے ساتھ ہی آپ سب سے ملاقات کے لئے منتظر ہوں انہوںنے کہاکہ کورونا کی شدید لہر میں آپ سے درخواست ہے کہ فی الحال خود کو گھروں تک محدود کریں۔ انہوںنے کہاکہ آپ سب سے التجا ہے کہ موجودہ سنگین حالات میں اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کو یقینی بنائیں ۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ آپ سب سمیت پوری قوم اور انسانیت پر رحم فرمائے اور ان مصائب سے بھرے ایام سے ہمیں نجات دے۔ آمین