کراچی(این این آئی)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بروقت لاک ڈاؤن کرکے کورونا کے پھیلاؤ کو آسانی سے روکا جاسکتا تھا۔اپنے بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں کورونا کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وائرس سے جاں بحق افراد کے ورثا سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پنجاب اور کے پی میں کورونا حکومتی نااہلی کی وجہ سے آج قابو سے باہر ہوچکا ہے، بروقت لاک ڈاؤن کرلیا جاتا تو کورونا کے پھیلاؤ کو بآسانی روکا جاسکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں ایس او پیز پر عملدرآمدکیلئے بنائی گئی ٹائیگر فورس ناکام ہوگئی؟ عمران خان نے کورونا کا شکار ہونے کے باوجود قرنطینہ میں5 رکنی اجلاس کی سربراہی کی، وزیراعظم کورونا کا شکار ہوکر احتیاط نہ کرے تو عام آدمی کیسے ایس او پیز کا خیال کرے گا۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ ویکسی نیشن واحد طریقہ ہے جس سے معاشی مشکلات سے بچا جاسکتا ہے تاہم بدقسمتی سے ملک میں ویکسین نہ ہونے کے برابر ہے، حکومت چاہتی تو بروقت بڑے پیمانے پر کورونا ویکسین خرید سکتی تھی مگر عمران خان کی کوشش مفت امدادی ویکسین کا حصول رہی، چین ویکسین عطیہ نہ کرتا تو فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ڈوز فراہم کرنے کا سلسلہ نہ شروع ہوپاتا، عمران خان کو کورونا ریلیف فنڈ کے ایک ایک روپے کا حساب دینا ہوگا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...