اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہاہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے براہ راست ذمہ دار عمرا خان خود ہیں۔اپنے بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ کل تک کورونا کو نزلہ زکام قرار دینے والا شخص آج کیسز میں اضافے کا ذمہ دار عوام کو قرار دے رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ حال ہی میں کورونا میں مبتلا ہونے کے باوجود عمران خان نے اجلاس کی صدارت کی تصویریں جاری کروائیں۔ انہوںنے کہاکہ خان صاحب بتائیں کہ کورونا مریض کے اس عمل سے عوام تک کیا پیغام گیا؟ کورونا کی روکتھام سے متعلق پیپلزپارٹی کی تجاویز کو نظرانداز کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ عوام جانتی ہے کہ کورونا کے دوران خود وزیراعظم اور وفاقی وزراء نے بڑے بڑے اجتماع کئے، کورونا کی روکتھام کے لئے اب بھی حکومت کی کوئی واضح پالیسی نہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہسپتالوں میں سہولیات اور ویکسین کی فراہمی کی بجائے صرف عوام کو احتیاط کا کہا جا رہا ہے،عوام احتیاط ضرور کرے لیکن ریاست بھی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...