ممبئی(این این آئی) بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھارت کے ساتھ اظہار یکجہتی اور رحم دلی دکھانے کے لیے پاکستان کا شکرادا کیا ہے۔بھارت میں کورونا وبا کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گزشتہ کئی روز سے پاکستانی بھارت کے ساتھ اظہار ہمدردی کررہے ہیں۔ پاکستان میں ٹوئٹر پر ”پاکستان اسٹینڈود انڈیا” سمیت ”انڈیا نیڈز آکسیجن”، ”انڈیا لائیوز میٹر” اور”پرئینگ فور انڈیا” کے ٹاپ ٹرینڈز بھی بنے۔جہاں پاکستانی عوام اس مشکل گھڑی میں بھارت کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہی ہے وہیں سماجی کارکن فیصل ایدھی نے بھارت کو ایمبولینس سروس اور رضاکار بھجوانے کی پیشکش کی ہے اور وزیراعظم پاکستان نے بھی بھارت کے لیے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت سمیت دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔پاکستانیوں کے اس نیک عمل نے پاکستان مخالف سوچ رکھنے والی اور ہر وقت پاکستان کے لیے زہر اگلنے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو بھی پاکستانیوں کی تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔ اور اب ایک اور بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھی پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...