تہران (این این آئی )ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی ایک آڈیو ریکارڈنگ سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ وزارت خارجہ میں وہ برائے نام وزیر خارجہ ہیں۔خارجہ پالیسی میں ان کا کردار صفر ہے۔ ان کا یہ انٹرویو موجودہ حکومت کے اختتام کے بعد نشر کیا جائے گا۔میڈیاریورٹس کے مطابق ایرانی حکومت کے حامی اقتصادی تجزیہ نگار سعید لیلاز کو دیے گیے تین گھنٹے کے انٹرویو میں جواد ظریف نے کہا کہ وزارت خارجہ کے زیادہ تر ڈھانچے سیکیورٹی امور سے متعلق ہیں۔جواد ظریف نے یہ انٹرویو گذشتہ مارچ میں ریکارڈ کرایا تھا۔ انہوں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے بارے میں اپنے تعلق کے بارے میںکہا کہ میں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں پوری طرح انجام نہیں دے سکا۔ سلیمانی سفارت کاری کا ناجائز فائدہ اٹھاتے تھے۔ جواد ظریف کا کہناتھا کہ میں جب شام یا دوسرے امور پر مذاکرات کیلیے روانہ ہوتا تو سلیمانی مجھ پر شرائط عاید کرتے۔ میں انہیں اپنی ضروریات اور سفارتی تقاضوں کے بارے میں انہیں قائل نہیں کر سکتا تھا۔ایران انٹرنیشنل کو حاصل ہونے والے اس انٹرویو میں جواد ظریف لیلاز سے کہتے سنے جاسکتے ہیں کہ وہ انٹرویو کا ایک حصہ کسی صورت میں نشر نہ کریں۔ایرانی فوج اور سفارت کاروں کے درمیان اختلافات کے بارے میں بات کرتے ہوئے جواد ظریف نے کہا کہ سفارتی امور سفارت کاروں کو سونپ دینے چاہئیں مگر ایرانی رجیم کے نزدیک جنگ کا محاذ زیادہ اہم ہے۔ایرانی پالیسیوں کے حوالے سے فوج اور سفارتی شعبے کے درمیان تعلقات کے بارے میںجواد ظریف نے کہا کہ ہم نے جوہری معاہدے کے بعد کثیر مقدار میں پیسہ خرچ کیا تاکہ ہم اپنی فیلڈ وار کے آپریشیزن کو آگے بڑھا سکیں۔قاسم سلیمانی کے اثرو نفوذ کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ جون 2016 کو ایران فضائی کمپنی ہماپر فضائی سروس پر عاید کی گئی پابندی کے خاتمے کے بعد اس وقت کے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے خبردار کیا تھا کہ پابندیوں کے بعد شام اور ایران کیدرمیان پروازوں میں چھ گنا اضافہ ہو گیا تھا۔اس وقت کے ایرانی وزیر ٹرانسپورٹ عباس اخوندی نے کہا تھا کہ ایرانی فضائی کمپنی ھمااورماھان کو قاسم سلیمانی کی طرف سے دباو کا سامنا ہے جس کی وجہ سے وہ شام کے لیے زیادہ پروازیں چلا رہے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...