محکمہ داخلہ نے کالعدم تحریک لبیک کے عام کارکنوں کو رہا کردیا

0
323

لاہور( این این آئی) محکمہ داخلہ نے کالعدم تحریک لبیک کے عام کارکنوں کو رہا کردیا ۔ محکمہ داخلہ کے مطابق کالعدم تحریک لبیک کے 800عام کارکنان کو رہا کیا جا چکا ہے تاہم ایف آئی آر زمیں نامزد ملزمان کو رہا نہیں کیا جائے گا ۔ محکمہ داخلہ کے مطابق کالعدم تحریک لبیک کی قیادت کو بھی رہا نہیں کیا جارہا جبکہ فورتھ شیڈول سے نام بھی نہیں نکالے جائیں گے۔