کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کو ملکی تاریخ کی سب سے کرپٹ سرکار قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کو ایک ایسے بدترین حکمران کے طور پر یاد رکھا جائے گا کہ جس نے احتساب کا نعرہ لگاکر کرپشن کو فروغ دیا،احتساب کو ہتھیار بنا کر سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے والے عمران خان کو تاریخ کے کوڑے دان میں بھی جگہ نہیں ملے گی،پی ٹی آئی 90 دن میں کرپشن ختم کرنے کے وعدے کے ساتھ اقتدار میں آئی اور اتنی کرپشن کردی کہ اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔میڈیا سیل بلاول ہائوس سے جاری بیان میں بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ شروع میں ہی حکومت کو بتادیا تھا کہ نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے مگر عمران خان نہیں مانے اور ملکی معیشت تباہ ہوگئی،عمران خان ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹیں لہرا کر سب کو کرپٹ کہتے تھے اور آج وہی ادارہ کہہ رہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے سب سے زیادہ لوٹ مار کی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ صدر زرداری کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کیلئے ان کے خلاف جعلی ثبوت ڈھونڈنے کا ٹھیکہ غیرملکی فرم کو دینے والوں نے خود اس ادارے کو اربوں روپے جرمانہ ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ کرپشن کے جھوٹے الزامات کی مہم جوئی، مقدمات اور تحقیقات میں قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والے قوم کے اصل مجرم ہیں
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...