مسلم لیگ(ن) کا این اے249 کا نتیجہ چیلنج کرنے کا اعلان

0
187

کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیرنے کہاہے کہ الیکشن جیت چکے تھے، 80 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج بدلے گئے، انہوں نے این اے 249 کا نتیجہ چیلنج کرنیکا اعلان کردیا۔رہنما نون لیگ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو تحریری درخواست دے دی ہے، 15 پولنگ اسٹیشنز کے فارنزک آڈٹ تک نتائج تسلیم نہیں کریں گے۔لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا این اے 249 کے ضمنی الیکشن سے متعلق کہنا ہے کہ نتائج پر پولنگ ایجنٹ کیدستخط بھی نہیں، ابہام پیدا ہوا،یہاں بھی ڈسکہ والی بات، ووٹ غائب اور پریذائیڈنگ افسر بھی غائب۔حلقے سے نون لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل بولے کہ جب تک 15 پولنگ اسٹیشنز کا فارنزک آڈٹ نہیں ہوتا، رزلٹ تسلیم نہیں کریں گے۔دوسری جانب نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہاکہ این اے 249 میں نون لیگ سے الیکشن چرا لیاگیا، یہاں بھی دھند چھا گئی تھی کہ عملہ اتنی تاخیر سے پہنچا؟ ہمیں بیوقوف سمجھ رکھا ہے کیا؟ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اگر کسی کو کوئی شکایت ہو تو اس کو قانون کے مطابق سنا جائے گا، دھاندلی کا کوئی ثبوت ملا تو سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا، تمام فیصلے میرٹ پر ہوں گے۔