اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ ہوگی۔ذرائع کے مطابق سنٹرل کنٹریکٹ کی مدت 30 جون کو ختم ہوجائے گی، نئے کنٹریکٹ یکم جولائی سے ملیں گے،کنٹریکٹس کیلئے ہیڈکوچ، چیف سلیکٹر، ڈائریکٹر انٹرنیشنل، چیف ایگزیکٹو مشاورت کریں گے۔ سینٹرل کنٹریکٹ کو دورہ زمبابوے کے بعد حتمی شکل دئیے جانے کا امکان ہے، نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی ترقی ،تنزلی ہو گی ، نئے کھلاڑی بھی شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر حسن علی، آل راؤنڈر فہیم اشرف، عثمان قادر کو کنٹریکٹ ملیں گے، عثمان شنواری اور افتخار احمد کو کنٹریکٹ ملنے کی امید نہیں، حارث رؤف، محمد حسنین کو سی کیٹیگری، فخر زمان کوبی میں ترقی مل سکتی ہے۔کرکٹر اسد شفیق، شان مسعود اور حارث سہیل کی تنزلی کا امکان ہے ،محمدحفیظ کوپھرکنٹریکٹ پیش کیاجائیگا، محمد حفیظ نے فروری میں سی کیٹیگری لینے سے انکار کر دیا تھا، اظہرعلی کو اے سے بی میں لانے کی تجویز پر غور ہوگا۔ذرائع کے مطابق فوادعالم کی سی سیبی میں ترقی ہوگی، محمدنواز، عمران بٹ اور زاہد محمود بھی زیر غور ہوں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...