ہرارے(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین فواد عالم نے ہرارے ٹیسٹ میں مسلسل چوتھی سنچری داغ کر 55سالہ ریکارڈ برابر کر دیا ۔ فواد عالم 55 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل اپنی نصف سنچریوں کو سنچریوں میں بدلنے والے چھٹے بیٹسمین بن گئے۔فواد عالم نے گزشتہ روز اپنی اننگز میں صرف یہی اعزاز اپنے نام نہیں کیا بلکہ وہ مسلسل چار سنچریاں بنانے والے پہلے ایشیائی کرکٹر بھی بن گئے ہیں۔35 سالہ فواد عالم نے زمبابوے کے خلاف ہرارے ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنے ٹیسٹ کیریئر کی چوتھی سنچری مکمل کی ، وہ اب تک اپنے ٹیسٹ کیریئر میں تمام نصف سنچریوں کو سنچریوں میں تبدیل کرچکے ہیں۔بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے فواد عالم نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں مجموعی طور پر چار سنچریاں اسکور کی ہیں اور ہر نصف سنچری کو سنچری میں بدل کر شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے ہیں۔فواد عالم نے سری لنکا کیخلاف اپنے ڈیبیو میچ میں سنچری اسکور کی تھی، اس کے بعد انہیں ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا، 10 سال بعد قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت کے بعد انہوں نے جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور زمبابوے کیخلاف سنچری اسکور کی۔
مقبول خبریں
متفقہ آئین کا تمام تر کریڈٹ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور ان کے رفقاء...
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یوم دستو ر کے حوالے سے اپنے پیغام میں قوم کو مبارکباد دی ہے...
غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، طلال...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا...
ٹیم میں واپسی کو ثقلین مشتاق سے جوڑا جاتا ہے تو دکھ ہوتا ہے،...
لاہور(این این آئی)ٹی 20 میں پاکستان ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے ٹیم میں واپسی پر سُسر ثقلین مشتاق کے کردار کے...
ریسلر جان سینا نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو...
نئی دہلی (این این آئی)ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ سے منسلک مشہور زمانہ ریسلر جان سینا نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی تصویر شیئر کرکے مداحوں...
اسلام آباد،وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر بیلاروس چلے گئے
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر بیلاروس چلے گئے، وہ بیلاروس کے صدر کی دعوت پر سرکاری دورہ...