کامیاب جوان پروگرام ،حکومت نے 10 ہزار نوجوانوں میں رقم کی تقسیم کا پہلا ٹارگٹ مکمل کر لیا

0
229

اسلام آباد(این این آئی)کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے حکومت نے 10 ہزار نوجوانوں میں رقم کی تقسیم کا پہلا ٹارگٹ مکمل کر لیا۔ ہفتہ کو مشیر تجارت رزاق داوئو نے کا ٹویٹ کے ذریعے معاون خصوصی عثمان ڈار کو مبارکباد دی اور کہاکہ ملک میں کاروبار کے فروغ کیلئے کامیاب جوان پروگرام پر موثر عملدرآمد قابل تعریف ہے۔ انہوںنے کہاکہ معاون خصوصی عثمان ڈار کو 10 ہزار نوجوانوں میں رقم کی کامیاب تقسیم پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ10 ہزار نوجوانوں میں 8.1 ارب روپے کی رقم تقسیم ہونا خوش آئند ہے، کامیاب جوان ملکی صنعت اور معیشت کو بدل کر رکھ دے گاوزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ٹوئٹ پر جوابی رد عمل کا اظہا ر کرتے ہوئے کہاکہ اہم سنگ میل پر وزیراعظم عمران خان اور حکومتی معاشی ٹیم کے تعاون پر شکر گزار ہوں، نوجوانوں کی خدمت کا یہ سفر تو ابھی شروع ہوا ہے۔معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاکہ آنے والے دنوں میں بڑے پیمانے پر رقم کی تقسیم اور اسکل اسکالرشپس شروع کر رہے ہیں، ہنرمند پاکستان پروگرام کے ذریعے بھی ہزاروں نوجوانوں کو حکومتی تعاون فراہم کیا جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ بیک وقت ملک بھر میں جاری ہے، اب تک 10 ہزار نوجوانوں کو 8 ارب روپے سے زائد رقم کی تقسیم کا عمل مکمل ہو چکا۔عثمان ڈار نے کہاکہ نوجوانوں ملکی ترقی اور معیشت میں بہتری کیلئے ٹیکس پیئرز کے پیسے کا درست استعمال کریں۔