اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے عالمی یوم صحافت پر صحافیوں اور قلم کے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ جس حکومت میں آزادی صحافت کی آئینی آزادی نہ ہو، اسے جمہوریت نہیں کہاجاسکتا۔ اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہاکہ صحافت ایک مقدس پیشے سے بڑھ کر ایک عظیم مشن کا نام ہے، جس حکومت میں آزادی صحافت کی آئینی آزادی نہ ہو، اسے جمہوریت نہیں کہاجاسکتا۔ انہوںنے کہاکہ معیشت اور ملک کے دیگر شعبوں کی طرح میڈیا کے لئے موجودہ دور سیاہ ترین دور ہے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ دور میں صحافت، سچائی، اختلاف رائے کو سنگین جرم بنادیا گیا ہے جو قابل مذمت اور آمرانہ روش ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ریاست کے چوتھے ستون کے طور پر میڈیا کو اپنا کردار بڑی ذمہ داری سے ادا کرنا ہوتا ہے،انتہائی مشکل ترین حالات میں بھی صحافیوں نے پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھایا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ شدید مالی مشکلات اور پیشہ وارانہ ناموافق حالات کی دو پاٹوں والی چکی میں صحافی پس رہے ہیں،آئین، جمہوریت اور شہری آزادیوں کے لئے پاکستانی میڈیا کا یہ کردار تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا نہ ہو تو اہل ہوس مدعی اور منصف خود ہی بن بیٹھتے ہیں ،حق گوئی وسچائی، عوام اور مظلوموںکے حقوق، انصاف اورشہری آزادیوں کے دفاع کادوسرا نام صحافت ہے ،اطلاعات کی فراہمی، حقائق کی آگاہی سے صحافت معاشرے کا ذہن اور سوچ بناتی ہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...