دنیا بھر میں صحافیوں نے جان پر کھیل کر سچ بولنے کا فرض ادا کیا، وزیر اطلاعات

0
222

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سچ بولنا تاریخ کا سب سے مشکل کام ہے، دنیا بھر میں صحافیوں نے جان پر کھیل کر سچ بولنے کا فرض ادا کیا۔ پیر کو اپنے ایک ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر ان صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی میں جان تک دے دی، سچ بولنا تاریخ کا سب سے مشکل کام ہے اور دنیا بھر میں صحافیوں نے جان پر کھیل کر سچ بولنے کا فرض ادا کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر، فلسطین اور دیگر علاقوں کے صحافی سچ لکھنے کیلئے روزانہ کرب سے گزرتے ہیں،حکومت پاکستان آزاد اور ذمہ دارصحافت کو ترویج دینے کیلئے کوشاں ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اس سال صحافیوں خصوصاً نوجوان صحافیوں کیلئے نئے منصوبے لائیں گے اور نئی میڈیا ٹیکنالوجیز کو متعارف کرانا بھی ہمارا ایجنڈا ہے۔