رمضان المبارک کی ٹرانسمیشن کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا ‘ عدیل برکی

0
236

لاہور( این این آئی)نامور گلوکار عدیل برکی نے کہا ہے کہ اپنے فنی کیرئیر میں پہلی بار رمضان المبارک کی ٹرانسمیشن کی میزبانی کر رہا ہوں او رمیر ے لئے یہ تجربہ انتہائی خوشگوار را ہے ۔ ایک انٹر ویو میں عدیل برکی نے کہ اکہ یہ میرے لئے سعادت اور خوش قسمتی کی بات ہے کہ مجھے رمضان المبارک کی ٹرانسمیشن میں بطور میزبان فرائض سر انجام دینے کی پیشکش ہوئی جسے میں نے خوشی سے قبول کر لیا ۔عدیل برکی نے کہا کہ یہ میرے لئے انتہائی خوشگوار تجربہ ہے اور میں نے رمضان ٹرانسمیشن میں بہت سی نئی چیزیں سیکھی ہیں جو آگے چل کر میری زندگی میں کام آئیں گی۔