کراچی (این این آئی)شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نیمل خاور اور حمزہ علی عباسی کے بیٹے مصطفیٰ عباسی کی نئی تصویروں نے سوشل میڈیا پر سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا ہے۔حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور نے بیٹے کی تین ماہ پْرانی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی زینت بنائی ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے ایک مزاحیہ کیپشن بھی لکھا کہ آپ کے گھورنے پر مصطفیٰ بھی بدلے میں آپ کو گھور رہا ہے۔انہوں نے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تصویر تین ماہ قبل کی ہے۔مصطفیٰ کی تصویروں کو جہاں جوڑے کے مداح بڑی تعداد میں پسند کررہے ہیں وہیں پوسٹ کو لائک کرنے والے 3 لاکھ سے زائد افراد میں بیشمار مشہور و معروف شخصیات بھی شامل ہیں۔اداکارہ تارہ محمود، اداکار شہزاد شیخ و دیگر نے کمنٹ کے ذریعے بھی اپنی محبت کا اظہار کیا اور نظرِ بد سے بچنے کی دعا کی۔واضح رہے کہ حمزہ اور نیمل 25 اگست 2019 کو اسلام آباد میں منعقد کی گئی ایک سادہ سی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں گزشتہ برس 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...