کامیاب جوان کیساتھ کامیاب کسان پروگرام لانے کا فیصلہ کیا ہے،وزیر خزانہ شوکت ترین

0
374

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ کامیاب جوان کے ساتھ کامیاب کسان پروگرام لانے کا فیصلہ کیا ہے،چھوٹے کسانوں کو 20 لاکھ روپے تک قرض دیا جائیگا۔ اپنے بیان میں شوکت ترین نے کہاکہ کامیاب جوان کے تحت قرضوں کی تقسیم کا عمل تیز کر رہے ہیں، اب تک 10 ہزار نوجوانوں کو قرض دیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ تعداد آئندہ 3 سال تک لاکھوں میں ہونی چاہیے،نچلی سطح تک ترقی کیلئے منصوبہ انقلابی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بچلی سطح تک لوگوں کو روزگار کیلئے بااختیار بنائیں گے، چاہتے ہیں لوگ خود بھی کاروبار کریں ساتھ لوگوں کی بھی مدد کریں۔ انہوںنے کہاکہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے جا رہے ہیں فوری اثر نظر آئیگا، لاکھوں کی تعداد میں لون دیں گے تو معاشی ترقی تیز ہو گی