شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکدیا گیا ،امیگریشن کی اجازت نہ ملنے پر ایئر لائن نے آف لوڈ کر دیا

0
201

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے صدر شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ،امیگریشن حکام کی اجازت نہ ملنے پر ایئر لائن نے شہباز شریف کو آف لوڈ کر دیا،مسلم لیگ (ن) نے شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے اقدام کو توہین عدالت قرار دیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف براستہ قطر برطانیہ جانے کے لئے پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ علی الصبح لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پہنچے او رانہیں نجی ایئر لائن کی جانب سے بھی بورڈنگ پاس بھی جاری کر دیا گیا تھا تاہم ایف آئی اے حکام نے شہباز شریف کو امیگریشن کائونٹر پر رو ک لیا ۔امیگریشن حکام کا کہنا تھا کہ سسٹم اپ ڈیٹ ہونے تک شہباز شریف ملک سے باہر نہیں جا سکتے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو پی این آئی لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے روکا گیا ہے۔روکے جانے پر شہباز شریف کا ایف آئی اے حکام سے مکالمہ ہوا، انہوں نے کہا کہ میں آپ سے بحث نہیں کر رہا یہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ ہے، فیصلے میں مجھے ایک دفعہ جانے کی اجازت دی گئی ہے۔عطاللہ تارڑ نے ایف آئی اے حکام کو عدالتی فیصلہ دکھایا اور پڑھ کر بھی سنایا مگر قائل نہ کرسکے۔ دریں اثنا مریم اورنگزیب نے ایف آئی اے حکام سے تحریری وضاحت مانگی جس پر شہباز شریف کو ایف آئی اے حکام کی جانب سے تحریری طور پر بھی آگاہ کیا گیا۔ایف آئی حکام کے روکے جانے کے بعد شہباز شریف کو آف لوڈ کرنے کا فارم آرڈر بھی جاری کر دیا گیا۔غیر ملکی پرواز کی روانگی کے بعد شہباز شریف ائیر پورٹ سے اپنی رہائشگاہ کیلئے روانہ ہو گئے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب لاہورہائیکورٹ نے شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی اس وقت ایف آئی اے کے دو اہلکار عدالت میں موجود تھے،عدالتی حکم میں مسلم لیگ (ن) کے صدر کے قطر جانے والی فلائٹ کے نمبر کا بھی ذکر کیا گیا ہے