کابل(این این آئی)امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہاہے کہ افغان طالبان کی جانب سے عید پر سیز فائر کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جاری کیئے گئے ایک بیان میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا کہ افغانستان میں حالیہ ہفتوں میں تشدد خطرناک حدتک بڑھ گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ افغان عوام سیاسی مفاہمت اور مستقل جنگ بندی کے حق دار ہیں، امریکا افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔زلمے خلیل زاد کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان میں جنگ کے خاتمے اور سیاسی تصفیے کیلئے مذاکرات تیز کیئے جائیں۔افغان میڈیا کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے افغان فورسز کو عید الفطر پر 3 روزہ سیز فائر کی ہدایت کی ہے، جبکہ طالبان نے بھی عید پر 3روزہ سیز فائر کا اعلان کیا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...