نیویارک (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر نیویارک میں ملاقات ہوئی جسمیں فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق شاہ محمود قریشی کی شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی ،جس میںفلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان کی حکومت اور عوام اوآئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلانے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران جاری کردہ مشترکہ بیان مسئلہ فلسطین پر دونوں برادر ممالک کے یکساں نکتہ نظر کا اعادہ کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اسرائیلی جارحیت، فلسطینیوں کے گھروں پر زبردستی اور غیرقانونی قبضے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ رمضان المبارک میں مسجد اقصی میں نمازیوں پر حملہ، فلسطینیوں پر بمباری انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان فلسطینیوں کے جائز حقوق بالخصوص استصواب رائے کے حق کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔انہوںنے کہاکہمشرقی یروشلم دارالحکومت، 1967 سے قبل کی سرحدوں اورمتحد وجود کی حامل قابل عمل اورخودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ اور اوآئی سی کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کرایا جائے۔دونوں وزرائے خارجہ نے دونوں برادرممالک کے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کیا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...