اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اونٹاریو واقعہ کے بعد ہر پاکستانی افسردہ ہے، اس اقدام کے خلاف سخت ایکشن ہونا چاہئے،آن لائن نفرت اور انتہا پسندی کے خلاف عالمی رہنما اقدامات کریں، نفرت پھیلانے والی ویب سائٹس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے ۔عالمی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے اونٹاریو واقعے کے بعد حکومتوں پر نفرت اور انتہاپسندی کے خلاف اقدامات کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آن لائن نفرت اور انتہا پسندی کے خلاف عالمی رہنما اقدامات کریں، نفرت پھیلانے والی ویب سائٹس کے خلاف بھی ایکشن ہونا چاہیے۔وزیرِ اعظم نے کہاکہ اس معاملے کو کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ بھی اٹھایا ہے۔عمران خان نے کہا کہ کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو اسلامو فوبیا اور نفرت انگیز مواد کے خلاف اقدامات کو سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی رہنمائوں نے جب اس پر ایکشن لینے کا سوچا وہ نمٹ لیں گے، مغربی ممالک کے رہنما اس بات کو سمجھے ہی نہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ بطور انسان آپ کو آزادی ہے، مگر آپ کے فعل سے کسی دوسرے کو تکلیف نہ پہنچے۔
مقبول خبریں
دہشتگردی صرف پاکستان کی جنگ نہیں’عالمی برادری کوتعاون کرنا ہوگا’ محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ صرف پاکستان کی جنگ نہیں، دہشتگردی سے نمٹنے...
وزیراعظم سے امریکی وفد کی ملاقات، معدنی شعبے میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(این این آئی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے امریکی وفد نے ملاقات کی ہے جس میں معدنی شعبے میں سرمایہ کاری پر...
کراچی کنگز کی پی ایس ایل 10 کیلئے بھرپور تیاریاں ‘دوسرے روز بھی پریکٹس...
کراچی(این این آئی)پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین لیگ کراچی کنگز کی دسویں سیزن کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں دوسرے روز بھی پریکٹس...
احسان اللہ نے پی ایس ایل کی پشاور زلمی کی کٹ پہن لی؟ تصویر...
پشاور(این این آئی)پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر احسان اللہ کی پشاور زلمی کی کٹ پہنے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔فاسٹ بولر احسان اللہ...
فائر بندی ختم ہونے کے بعد غزہ میں 4 لاکھ افراد کی نقل مکانی
نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوژارک نے کہاہے کہ تین ہفتے قبل لڑائی کے دوبارہ آغاز کے بعد سے غزہ...