اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی بجٹ 22ـ2021ء کو عوام پر معاشی حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور غربت تاریخی ہے، بجٹ کیسے عوامی ہو سکتا ہے؟۔ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس وقت ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور غربت تاریخی ہے، بجٹ کیسے عوامی ہو سکتا ہے؟انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی بجٹ پیش کر رہی تھی تو سرکاری ملازمین مہنگائی کی دْہائیاں دے رہے تھے، سال بدل گیا مگر عوام کے حالات نہ بدلے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بجٹ آ گیا مگر غریب کے گھر کا چولہا آج تک بجھا ہوا ہے، عوام جان چکے ہیں کہ بڑی بڑی باتیں کرنا عمران خان کی عادت ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں، بجٹ پیش کر کے انہوں نے اپنا غریب اور عوام دشمن ایجنڈا واضح کر دیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی عمران خان کو عوام کے معاشی قتلِ عام کی اجازت نہیں دے گی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...