اپوزیشن کا رویہ حسب معمول غیرذمہ دارانہ رہا ،اب تک بجٹ پڑھنے کی بھی زحمت نہیں کی، فواد چوہدری

0
165

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ اپوزیشن کا رویہ حسب معمول غیرذمہ دارانہ رہا ،اب تک بجٹ پڑھنے کی بھی زحمت نہیں کی۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ بجٹ کو ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے سراہا اس سے اس بجٹ کی اہمیت بڑہ جاتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کا رویہ حسب معمول غیرذمہ دارانہ رہا انھوں نے اب تک بجٹ پڑھنے کی بھی زحمت نہیں کی۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ ایسی غیرسنجیدہ اپوزیشن سے عوام کیا توقع کر سکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگلے سات سال بھی یہ لوگ ایسے ہی بینر اٹھا کر کونے میں کھڑے ملیں گے۔