اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے وزیر اعظم عمران خان، وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین اور وزیر اعظم کی اقتصادی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ ہر حوالہ سے بہتر ہے ،نئے بجٹ سے ملکی معیشت میں ریکارڈ بہتری متوقع ہے۔ اپنے بیان میں محمد میاں سومرو نے کہا کہ کامیاب بجٹ پیش کرنے پر وفاقی حکومت اور وزیر خزانہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ وزیر نجکاری نے کہا کہ نئے بجٹ سے ملکی معیشت میں ریکارڈ بہتری متوقع ہے۔ محمد میاں سومرو نے مزید کہا کہ پیش کردہ بجٹ سے عام آدمی کے حالات بہتر ہوں گے۔ وزیر نجکاری نے کہا کہ ہر شعبہ سے وابستہ افراد پر بجٹ کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کا بھی مناسب خیال رکھا گیا ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...