غریبوں کے بے احمانہ استحصال کا کلچر بلاول اور مریم اورنگزیب کی جماعتوں نے متعارف کروایا،فرخ حبیب

0
216

اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ غریبوں کے بے احمانہ استحصال کا کلچر بلاول اور مریم اورنگزیب کی جماعتوں نے متعارف کروایا،تحریک انصاف کی حکومت کے پیش کردہ بجٹ نے دونوں جماعتوں کے سیاسی مستقبل پر انجام کی مہر ثبت کردی ہے۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے بلاول زرداری اور مریم اورنگزیب کے بیانات پر رد عمل کااظہار کر تے ہوئے کہاکہ غریبوں کے بے احمانہ استحصال کا کلچر بلاول اور مریم اورنگزیب کی جماعتوں نے متعارف کروایا، ماضی میں ملکی معیشت پر عالمی مالیاتی اداروں کی اجارہ داری بھی ان دونوں جماعتوں نے قائم کی۔ انہوںنے کہاکہ تاریخی، کامیاب اور بے مثال میزانیہ دیکھ کر دونوں جماعتوں کے اوسان خطا ہیں، تحریک انصاف کی حکومت کے پیش کردہ بجٹ نے دونوں جماعتوں کے سیاسی مستقبل پر انجام کی مہر ثبت کردی ہے۔ انہوںنے کہاکہ جن غریبوں کو یہ دونوں جماعتیں لوٹا کرتیں، عمران خان نے انہی کیلئے بجٹ میں وسائل مختص کئے، دونوں جماعتیں مزدور کی کم از کم اجرت اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر پریشان ہیں۔ انہوںنے کہاکہ زرداری کے فرزند کو بجٹ کے بعد سندھ ہاتھ سے پھسلتا دکھائی دے رہا ہے، تحریک انصاف کی حکومت میں عوام کو روزگار، مکان، علاج اور ترقی سب میسر آرہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام سے نوجوانوں کیلئے حصولِ رزق کے باعزت مواقع میسر آرہے ہیں، صحت کارڈ تیزی سے عوام کی صحت کی ضمانت بن رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخوا کے عوام کو صحت کارڈ مہیا کیا جا چکا، پنجاب بھی 60 ارب مختص کرچکا ہے، احساس پروگرام غریبوں کی فلاح و بہبود کا بے مثال وسیلہ بن چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ بے گھر افراد کیلئے چھت اور سائے کی علامت بنتا جارہا ہے، 10 بڑے ڈیمز کی تعمیر ملک میں سستی بجلی و زرعی انقلاب کے دروازے کھول رہی ہے۔