اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب میں شرم و حیا ہے تو ایل این جی کا جعلی کیس ختم کریں، چیئرمین نیب ابھی ملازمت میں توسیع کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں اور عمران خان ان کی ملازمت میں توسیع کریں گے،ستائیس ملین ٹن گندم کی فصل کے باوجود بھی عوام مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، بجٹ میں معاشی اعدادوشمار کو مسخ کیا گیا،شہباز شریف کی تقریر کے دوران حکومتی بینچوں نے جو ہلڑبازی کی اسکی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی،پارلیمان کے کے تحفظ اور مہنگائی کی بات کریں گے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ امید ہے چیئرمین نیب کوعلم ہوگا کہ عدالتوں میں کیاہورہاہے،کیاچیئرمین نیب کو حکومتی کرپشن نظر نہیں آرہی ،چیئرمین نیب ہمارے خلاف بے بنیاد کیسز ختم کردیں۔ انہوںنے۔ کہاکہ بجٹ دستاویز میں جھوٹ بولا گیا،وفاقی وزیر بول رہا ہے کہ معلوم نہیں کہ بجٹ دستاویز میں کیا ہے،کابینہ کو کچھ اور پاس کچھ اور کرایا جاتاہے ۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی کو قابو کرنے کے لیے ایک بھی قدم لیا گیا؟،میں سننا چاہتا ہوں کہ وزیر خزانہ مہنگائی کو کم کرنے کے حوالے سے بولیں،پاکستان کے عوام مہنگائی کا سامنا کررہے ہیں،بجٹ کے اہداف بارہ سے چودہ فیصد مہنگائی کی بنیاد پر بنارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیر خزانہ کے مطابق ملک میں ستائیس ملین ٹن گندم کی فصل ہوئی،اتنی گندم کی پیداوار کے باوجود بھی ہمیں گندم درآمد کرنا پڑتی ہے،تین سال پہلے ہم نے تیس ملین ٹن گندم کی کاشت کی،ہم نے گندم کو برآمد کیا۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران ہنگامہ برپا کیا گیا،بجٹ میں معاشی اعدادوشمار کو مسخ کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ نیب کی عدالت میں ہماری پیشی ہے ،ہمیشہ کی طرح آج بھی یہی دیمانڈ ہے عدالتوں میں کیمرے لگائیں،اڑھائی سال سے کیس چل رہا ہے ایل این جی ٹرمینل ملک میں لگا اس سے 48 ارب روپے کا نقصان ہو گا،حکومت کا خود بیان ہے 23 ارب کا نقصان ہو چکا 25 ارب روپے کا ہو گا،2105 سے ٹرمینل جاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ سرکاری گواہ نے کہا کہ ٹرمینل سے ملک کا کوئی نقصان نہیں ہوا
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...