اسلام آباد (این این آئی)وزارت داخلہ نے طارق ملک کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ طارق ملک کو تین سال کے لئے چیئرمین نادرا مقرر کیا گیا۔طارق ملک 2013 کے عام انتخابات کے وقت بھی نادرا کے چیئرمین تھے۔ انتخابات کے بعد جب دھاندلی کا شور اْٹھا اور نادراکی خدمات لینے کی بات کی گئی تو حکومت اور نادرا کے چیئرمین کے مابین معاملات خراب ہوتے چلے گئے، جس کے بعد طارق ملک کو استعفیٰ دینا پڑا۔طارق ملک کو وزیرِ اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد نادرا کا چیئرمین تعینات کیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق ملک کے مقابلے میں دو مزید امیدوار تھے لیکن کابینہ میرٹ کی بنیاد پر تعیناتی کی۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...