کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے بجلی فراہم کرنے کا نیا معاہدہ ایک ماہ میں ہو جائیگا ،حماد اظہر

0
236

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کو ضرورت کے مطابق بجلی نہیں ملتی ،کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے بجلی فراہم کرنے کا نیا معاہدہ ایک ماہ میں ہو جائیگا ،کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے اور بجلی ضرورت بھی زیادہ ہے ،کے الیکٹرک کو جتنی بجلی درکار ہو گی دیں گے ۔ جمعرات کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پاور کا اجلاس سینیٹر سیف اللہ سیف اللہ ابرو کی زیر صدارت ہوا جس میں ایم ڈی کے الیکٹرک مونس علوی نے کہاکہ کے الیکٹرک اس وقت اپنی 1780میگاواٹ اپنی بجلی پیدا کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم دو تین ماہ میں اپنی پیداوار سے مزید 900میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کر دینگے ۔ سیکرٹری پاور نے کہاکہ کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے بھی 1100میگاواٹ بجلی دی جا رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ 2023تک کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے مجموعی طور پر 2050 میگاواٹ بجلی ملنا شروع ہو جائے گی