اگر ملکر سودی نظام کو ختم کر دیا تو کسی کو بھی کرسی پر بٹھا دیں ملک چل پڑیگا،علی محمد خان

0
235

اسلام (این این آئی)وزیرمملکت برائے پارلیمانی علی محمد خان نے کہاہے کہ اگر ملکر سودی نظام کو ختم کر دیا تو کسی کو بھی کرسی پر بٹھا دیں ملک چل پڑیگا، نظرئیے میں اپنی لیڈر شپ کے ساتھ ہیں کرپشن میں نہیں، اپوزیشن اپنے لیڈر سے کہے ملک میں آئیں اور جواب دیں ،جب تک آخری پاکستانی زندہ ہے کشمیر سے ہاتھ نہیں اٹھائیں گے۔ جمعرات کو آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے علی محمد خان نے کہاکہ جب تک دنیا ہے تب تک کلمہ طیبہ رہیگا پاکستان زندہ رہیگا۔ انہوںنے کہاکہ قائد اعظم نے پاکستان کیلئے مدنی ریاست کا خواب دیکھا، جب بچوں کی ریپ کی آواز آئی تب اس ایوان میں سرعام پھانسی کی قرارداد آئی ،عمل چاہے جب بھی ہو،میں ہر بجٹ سپیچ میں رونا روتا ہوں سودی نظام سے نکلو،سروسز، انڈسٹری کا ٹارگٹ حاصل کیا ۔ وزیرمملکت نے کہاکہ قائد اعظم نے فرمایا تھا ہم نے مغرب کے معاشی نظام کی پیروی نہیں کرنی، وہ معاشی نظام انہیں اندھیرے میں جھونک چکا۔ علی محمد خا ن نے کہاکہ ہم نے ملکر اگر سودی نظام کو ختم کر دیا تو کسی کو بھی کرسی پر بٹھا دیں یہ ملک چل پڑیگا۔ وزیرمملکت نے کہاکہ عمران خان، میاں صاحب آپ سے پوچھا جائیگا، ہمارا نظریہ پاکستان اور اسلام ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم سیاسی نظرئیے میں اپنی لیڈر شپ کے ساتھ ہیں کرپشن میں نہیں۔ انہوںنے کہاکہ جب تک آخری پاکستانی زندہ ہے کشمیر سے ہاتھ نہیں اٹھائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ اردو بولنے والوں کا خیال رکھنا یہ قائداعظم نے کہا تھا۔ انہوںنے کہاکہ فتح مکہ ہو چکا 65 میں بدر ہوا تھا، 71 میں احد ہوا،خندق ہونا باقی ہے،حضرت عمر سے بھی کپڑے کا پوچھا گیا تھا۔ وزیرمملکت نے کہاکہ اپوزیشن اپنی لیڈرشپ سے کہے ملک میںآئے جواب دے