اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ کا عمل شفاف انتخابات کا راستہ ہے، انتخابی دھاندلی کو پہلی بار روکنے کیلئے حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے،پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اس پراسیس پر قوم کی نظریں ہیں۔جمعرات کو وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی ۔ملاقات میں آئینی، سیاسی اور قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقا ت میں بجٹ سیشن اور الیکٹرانک ووٹنگ سے متعلق امور پر بھی مشاورت کی گئی۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے الیکٹرانک ووٹنگ سے متعلق پیش رفت سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کا عمل شفاف انتخابات کا راستہ ہے، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اس پراسیس پر قوم کی نظریں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی دھاندلی کو پہلی بار روکنے کیلئے حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے۔مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ ملک کے انتخابی عمل کا مستقبل ہے ہر صورت قانون سازی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دلانے کیلئے بھی قانون سازی حتمی مرحلے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سمیت اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات اور اوورسیز پاکستانیوں سے کیا وعدہ ہر صورت پورا کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ہتھکنڈے منشور پر عمل درآمد سے نہیں روک سکتے۔
مقبول خبریں
کراچی’ عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 17...
کراچی(این این آئی) لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 7 خواتین اور ایک بچے سمیت 17 افراد جاں...
پاکستان اورامریکا کے درمیان تجارتی معاہدے پر بڑی پیش رفت
اسلام آباد/واشنگٹن(این این آئی) پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کے حالیہ دور میں ایک اہم مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جو...
حکومت کا چینی 190 روپے کلو فروخت ہونے کا اعتراف
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے بیشتر شہروں میں چینی کی 190 روپے کلو میں فروخت کا اعتراف جبکہ قلت پوری کرنے کیلیے 5 لاکھ...
روس کا افغان حکومت کو تسلیم کرنا ایک مثبت پیش رفت ہے،مولانا خزیمہ سمیع...
اکاوڑاخٹک(این این آئی)روس کا امارتِ اسلامی افغانستان کو تسلیم کرنے کی خیرمقدم اور اسرائیل کے حالیہ جارحانہ اقدامات اور عالمی خاموشی پر شدید مذمت(مولانا...
پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے
لاہور(این این آئی)پاکستان کے لیے بین الاقوامی کھیلوں میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے۔ریسلر دین محمد کی عمر 100...