اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب پولیس جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لے کرعوام کو اچھی خبر سنائی گے، وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں سیاسی اورمعاشی استحکام آیا ہے، پاکستان کے دشمنوں کو یہ چیز ایک آنکھ نہیں بھاتی،افغانستان بارڈ رپرہم نے چھیاسی فیصد اورایران بارڈر پر چھیالیس فیصد فینسنگ ہوگئی ہے، پاکستان کبھی کسی دباؤمیں نہیں آئے گا، جو لوگ ملک میں انتشار پھیلانا اور پاکستان کو انڈرپریشر لانا چاہتے ہیں وہ ناکام ہوں گے،پاکستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ ملکر اس ملک میں امن استحکام اورترقی کاسفر جاری رکھیں گے۔جمعرات کو جوہرٹاؤن دھماکہ پرویڈیو بیان میں وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ پنجاب پولیس نے جوہرٹاون دھماکے کی تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے، پولیس ملزمان کی گرفتاری کے قریب ہے، پنجاب پولیس جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لے کرعوام کو اچھی خبر سنائی گے۔شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان بارڈ رپرہم نے چھیاسی فیصد اورایران بارڈر پر چھیالیس فیصد فینسنگ ہوگئی ہے، پاکستان کبھی کسی دباؤمیں نہیں آئے گا، جو لوگ ملک میں انتشار پھیلانا اور پاکستان کو انڈرپریشر لانا چاہتے ہیں وہ ناکام ہوں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں سیاسی اورمعاشی استحکام آیا ہے، پاکستان کے دشمنوں کو یہ چیز ایک آنکھ نہیں بھاتی، دشمنوں نے دہشت گردی کے راستے اپنا نا شروع کیے ہیں جس میں وہ ناکام ہوں گے، پاکستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ ملکر اس ملک میں امن استحکام اورترقی کاسفر جاری رکھیں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...