ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی وزارتِ حج وعمرہ نے اس سال فریضہ حج ادا کرنے والے افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا عمل ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اور بتایا ہے کہ اس مرتبہ 558270 افراد نے حج کے لیے درخواستیں وزارت کے پورٹل پرجمع کرائی ہیں اوراب ان کی جانچ کی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ حج کے لیے رجسٹریشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز جمعہ سے ہوگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حج کے تمام درخواست گزاروں میں 59 فی صد مردحضرات اور 41 فی صد خواتین ہیں۔ان میں تین فی صد درخواست گزاروں کی عمریں 20 سال سے کم ہیں،26 فی صد 21 سے 30 سال کے درمیان عمر کے گروپ سے تعلق رکھتے ہیں،38 فی صد 31 سے 40 سال کی عمر کے ہیں۔وزارتِ حج وعمرہ نے آن لائن ڈیٹا کی بنیادپر بتایا کہ 20 فی صد درخواست گزار 41 سے 50 سال کی عمر کے گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔11 فی صد 51سے 60 سال اور صرف دوفی صد 60 سال سے زیادہ عمر کے ہیں۔وزارت حج وعمرہ نے اسی ماہ کروناوائرس کی وبا کے پیش نظراس مرتبہ بھی صرف سعودی عرب میں مقیم 60 ہزار شہریوں اور مکینوں کو حج کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہدنیا بھر کو کرونا وائرس کی وبا اور اس کی نئی شکلوں کے ظہورکے بعد جس طرح کے حالات کا سامنا ہے،اس کے پیش نظرحج کا اندراج صرف سعودی عرب میں مقیم شہریوں اور مکینوں ہی تک محدود ہوگا۔وزارت نے وضاحت کی تھی کہ 18 سے 65 سال کی عمر تک مکمل ویکسین لگوانے والے افراد یا جنھوں نے آن لائن اندراج سے کم سے کم 14 روز پہلے ویکسین کا ایک انجیکشن لگوا لیا ہے یا جو افراد ویکسین کی دونوں خوراکیں لگواچکے ہیں اور کووِڈ-19 کاشکار ہونے کے بعد تن درست ہوچکے ہیں،انھیں حج کے لیے اپنے ناموں کے اندراج کی اجازت ہوگی۔توقع ہے کہ اس مرتبہ حج سیزن کا آغاز وسط جولائی سے ہوگا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...