وزیر اعظم سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات،ترقیاتی منصوبوں اور بجٹ پر گفتگو

0
375

اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم عمران خان سے سندھ سے تعلق رکھنے والے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں ترقیاتی منصوبوں اور بجٹ پر گفتگو کی گئی ۔ملاقات میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا, رکنِ قومی اسمبلی سردار غوث بخش خان مہر اور رکنِ صوبائی اسمبلی سندھ علی گوہر خان مہر شامل تھے ۔ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال، وفاقی حکومت کے سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور بجٹ پر گفتگو کی گئی ۔