اسلام آبا د(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے عمران خان دور حکومت کو سنگین بحرانی دور قرار دے دیا ہے ۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ توانائی کے شدید ترین بحران کے ذمہ دار ناہل حکمران ”عمران خان”ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ غیر برآمدگی صنعتوں میں گیس بندش فیصلہ فوری واپس لیا جائے ،حکومتی ناقص منصوبہ بندی اور نااہلی کے باعث ملک بڑے گیس بحران سے دوچار کر دیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نااہل حکمران ملک کو بحرانوں کی دلدل میں دھکیل رہے ہیں ، ناقص منصوبہ بندی کیوجہ سے گیس کا بڑا بحران پیدا ہو گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ گیس بندش سے بجلی پیداوار میں کمی سے طویل لوڈ شیڈنگ کے خطرات مزید بڑھیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ سندھ میں صنعتی تالہ بندی سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہو گا ۔انہوںنے کہاکہ ہزاروں مزدور بے روزگار ہونے سے کئی خاندانوں کے چولہے بجھ جائینگے ۔ انہوںنے کہاکہ نالائق نااہل غیرذمہ دار حکومت ںدتر حکمرانی کے اول درجے پر ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی سرکار ملک کی ترقی اور قوم کی خوشحالی میں بڑی رکاوٹ بن گئے ہیں ۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...