فواد حسین کی ملتان سلطانز کو نیا چمپئن بننے پر مبارک

0
339

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے ملتان سلطانز کو نیا چمپئن بننے پر بہت مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ رضوان ،بابر اعظم اور پاکستانی ہیروزکے ساتھ ان تمام غیر ملکی ہیروز کا بھی شکریہ جنہوں نے کرکٹ کا یہ شاندار میلہ سجایا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اب اگلا میلہ سجنے کو ہے اور یہاں میں یہ بھی بتاتا چلوں کہ ہم نے انگلینڈ پاکستان سیریز دکھانے کا مسئلہ حل کر لیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملتان سلطانز کو نیا چمپئن بننے پر بہت مبارک، رضوان ،بابر اعظم اور پاکستانی ہیروزکے ساتھ ان تمام غیر ملکی ہیروز کا بھی شکریہ جنہوں نے کرکٹ کا یہ شاندار میلہ سجایا، اب اگلا میلہ سجنے کو ہے اور یہاں میں یہ بھی بتاتا چلوں کہ ہم نے انگلینڈ پاکستان سیریز دکھانے کا مسئلہ حل کر لیا ہے