کراچی(این این آئی)سندھ اسمبلی میں نئی تاریخ رقم، مالی سال دو ہزار اکیس بائیس کا بجٹ چند منٹوں میں منظور ہوگیا،وزیراعلی کی تقریر کے دوران اپوزیشن اراکین نعرے بازی کرتے رہے۔ سندھ اسمبلی نے مالی سال2021-22 کیلئے ٹیکس فری بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔صرف آئندہ مالی سال کا بجٹ ہی نہیں بلکہ رواں مالی سال کا ضمنی بجٹ بھی منظور کروا لیاگیا۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے اور مزدور کی کم سے کم ماہانہ اجرت 25 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔جمعہ کواسپیکر آغاسراج درانی کی زیرصدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس15منٹ کی تاخیرسے شروع ہوا۔سندھ کے بجٹ میں تعلیم کیلئے 240ارب روپے ، صحت کیلئے 172ارب روپے اور امن و امان کیلئے 105ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔محکمہ بلدیات کیلئے ایک کھرب 19ارب سے زائد اور ٹرانسپورٹ کیلئے 14ارب روپے رکھے گئے ہیں۔بجٹ خسارے کا تخمینہ 25.738 ارب روپے ہے جب کہ سندھ کی آمدن کا تخمینہ 1452 ارب 16کروڑ 80 لاکھ رو پے ہے اور اپنی وصولیاں 329.319ارب روپے متوقع ہے۔ سندھ کے متواقع اخراجات 1089 ارب 3 کروڑ 72لاکھ روپے ہوں گے۔آئی ٹی سیکٹر کی بحالی کیلئے 1.70 ارب روپے، کم لاگت ہاسنگ اسکیم کیلئے 2 ارب روپے جب کہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کی معاونت کیلئے ایک ارب روپے رکھے گئے ہیں۔زراعت سے وابستہ خواتین کیلئے 500 ملین روپے ، اسپیشل چلڈرن فنڈز کیلئے 500 ملین روپے اور اسکولوں کی تزائین و آرائش کیلئے 5.00 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کیلئے مختص شدہ رقم کو 15 فیصد اضافے کے بعد 7.64 ارب روپے کردیا گیا ہے، ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کی اے ڈی پی میں آئندہ مالی سال کیلئے 8.2 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا اور وزیراعلی سندھ کے ڈائس کاگھیرائو بھی کیا۔ حزب اختلاف نے کٹوتی کی کوئی تحریک جمع نہیں کرائی۔اپوزیشن ارکان نے ایوان میں گو کرپشن گو کے نعرے لگائے، شور شرابے کے باعث اسمبلی مچھلی بازار کا منظر پیش کر رہی تھی۔ سندھ اسمبلی میں مالی سال 22-2021 کا ضمنی بجٹ پیش کیا گیا۔ وزیرِاعلی سندھ مرادعلی شاہ نے ضمنی بجٹ کے مطالبات زرِ پیش کئے
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...