پاکستان اور برطانیہ کے مابین باہمی مشاورت کے پانچ دور

0
273

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور برطانیہ کے مابین باہمی مشاورت کے 5 ویں دور میں اسلحہ کنٹرول ، عدم پھیلاؤ اور تخفیف اسلحہ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسلحہ کنٹرول ، عدم پھیلاؤ اور تخفیف اسلحہ سے متعلق پاکستان اور برطانیہ کاباہمی مشاورت کا پانچواں دور ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق محمد کامران اختر ڈائریکٹر جنرل (اسلحہ کنٹرول و تخفیف اسلحہ ) وزارت خارجہ ، اسلام آباد نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق برطانیوی وفد کی قیادت متحرمہ سامانتھا جاب (ڈائریکٹر ڈیفنس اینڈ انٹرنیشنل سیکیورٹی) فارن، دولت مشترکہ اور ترقیاتی دفتر برطانیہ کر رہی تھیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں فریقوں نے ایک خوشگوار اور تعمیری ماحول میں اسلحہ کنٹرول ، عدم پھیلاؤ اور تخفیف اسلحہ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عالمی اور علاقائی سلامتی اور استحکام سے متعلق امور بھی زیربحث آئے۔