اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں چیئرمین نیب نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو نیب کی سالانہ رپورٹ برائے 2020 پیش کی۔ چیئرمین نیب نے ایوان بالاء کے سربراہ کوملک میں جاری احتسابی عمل کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔ احتسابی عمل کو زیادہ شفاف اور موثر بنانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات بارے بریف کیا۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ احتساب کے عمل میں شفافیت اور غیر جانبدرای کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔ انہوںنے کہاکہ احتسابی عمل کے نتیجے میں تاجر اور کاروباری طبقے کے ہراساں ہونے کے تاثر کی نفی ہونی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ کرپشن کے خاتمے سے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو بہتر ماحول میسر ہوگا۔ چیئرمین نیب نے کہاکہ ارکان پارلیمنٹ اور کاروباری طبقے کی جانب سے مثبت تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ احتسابی عمل سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ہمارا ایجنڈا صرف پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔
مقبول خبریں
مولانا فضل الرحمن کا مطالبہ تسلیم، مدارس رجسٹریشن آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ نے مولانا فضل الرحمن کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے مدارس رجسٹریشن سے متعلق آرڈیننس جاری کرنے کی...
افغان حکومت اپنی سرزمین سے ٹی ٹی پی کی کارروائیاں روکے، وزیر اعظم
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایک بار پھر افغا ن حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے...
فضل الرحمان کی طبیعت ناساز، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ
لاہور(این این آئی) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کو طبیعت خراب ہونے کے باعث ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ترجمان...
27 دسمبر ہم سب کیلئے مشکل دن ہے، شیری رحمن
اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ 27 دسمبر صرف پیپلز پارٹی کے لیے...
پیپلز پارٹی بھیک مانگ کر وزیر اعظم نہیں بنائے گی،پیر صاحب پگارا ایسی باتیں...
سکھر(این این آئی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بھیک مانگ کر وزیر اعظم نہیں بنائے گی،پیر...