اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے کہاہے کہ بلاول بھٹو کے کشمیر اور آصف زر داری کے لاہور دور ہ سے وزراء کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں،آصف زر داری ملک کے ہر کونے میں جائینگے ،افغانستان کے معاملے پر پارلیمان کا ان کیمرا اجلاس بلاکر اعتماد میں لیا جائے،حکومت آج تک اسامہ بن لادن کے حوالے فیصلہ نہیں کرسکے وہ شہید ہے یا نہیں،پاکستانی قوم ملک کے ایٹمی پروگرام پر کوئی سودے بازی نہیں کرے گی،وزیر اطلاعات فواد چوہدری ماضی میں مختلف سیاسی جماعتوں میں رہے آئندہ بھی کسی اور سیاسی جماعت میں ہونگے ،وفاقی وزیر اطلاعات سے پی ٹی وی نہیں چل رہا اور کیا چلائیں گے ،پاکستان میں غلیظ کام کرنے والوں کے ساتھ رعایت نہ برتی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنمائوں فیصل کریم کنڈی اور شازیہ مری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ بلاول بھٹو کے کشمیر کے دورے کے دوران وفاقی وزراء کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں،بلاول بھٹو کے خلاف تقرریں شروع کردی گئیں،، فواد چوہدری نے کہا کہ اگلی حکومت سندھ میں تحریک انصاف کی ہوگی،فواد چوہدری بتائیں کہ وہ اگلی انتخابی مہم کس پارٹی کی چلائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ فواد چوہدری کا ریکارڈ ایسا رہا ہے کہ وہ پرویز مشرف کے ساتھ بھی رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آصف زرداری کے لاہور کے دورے کے دوران حکومت کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں، آصف زرداری کوئٹہ سمیت ملک کے ہر کونے میں جائیں گے،پرویز الٰہی نے کہا کہ اگر اس سال بھی حکومت نے کارکردگی نہ دکھائی تو پھر اللہ ہی حافظ ہے
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...