اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس یکم جولائی کو طلب کرلیا

0
191

اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس یکم جولائی کو طلب کرلیا،خطے کی مجموعی صورتحال سمیت افغانستان کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس یکم جولائی کو تین بجے بلایا گیا،اجلاس افغانستان کی تازہ صورتحال پربلایاگیا ہے،اجلاس میں اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت کاقوی امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی ،اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ،بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر پارلیمانی لیڈر کو شرکت کی خصوصی طور پر مدعو کیا جائے گا،قومی سلامتی کمیٹی کے رکن ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز شرکت کریں گے،قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے متعلق مشاورت کی گئی ،حتمی مشاورت کے بعد اجلاس کیلئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا،اجلاس میں شاہ محمود قریشی ،شیخ رشید احمد ،شوکت ترین ،بابراعوان شریک ہونگے۔