اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اطلاعات ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان رکن اسمبلی مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی اظہار رائے کی آزادی پر حملے کے مترادف ہے ،پی آئی ڈی صرف اپوزیشن کو گالیاں دینے استعمال ہوئی ہے،صحافیوں کو پارکس میں گولیاں ماری جا رہی ہیں ، حملے ہو رہے ہیں ،آپ کو صحافیوں کو تحفظ دینا ہو گا،وزارت صحافیوں کی سیکورٹی کے حوالے سے جلدی قانون سازی کرے ۔وزارت اطلاعات و نشریات کی کٹوتی کی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ یہ پہلے وزیر اطلاعات جب بنے تھے صحافی سڑکوں پر تھے۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی وی پارلیمنٹ کا مقصد پارلیمنٹ کی کارروائی عوام تک پہنچانا تھا لیکن 2018 سے 2021 تک پارلیمنٹ حکومت کی ترجیح نہیں رہی۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی وی کا مسئلہ ڈیجیٹل نہیں پروڈکشن ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی وی میں 121 پروڈیوسر کام کر رہے ہین ، اگر انھوں نے 21 پروڈکشن بھی دی تو میں استعفیٰ دے دوں ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نے بڑی پاکستانیت کی بات کی،مسلم لیگ (ن )نے کلچر فلم پالیسی کا کام کیا تھا ،ہم نے آرٹسٹ فنڈ لایا تھا ، وہ آرٹسٹ فنڈ بجٹ میں نظر نہیں آ رہا۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ صحافیوں کی سیکورٹی کا مسئلہ ہے،صحافیوں کو پارکس میں گولیاں ماری جا رہی ہیں ان پر حملے ہو رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ایک سال میں 140 حراسگی کیس آئے ،صحافیوں کی سنسر شپ جان کا مسئلہ ہے،وزارت صحافیوں کی سیکورٹی کے حوالے سے جلدی قانون سازی کری ۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی اظہار رائے کء آزادی پر حملے کے مترادف ہے ،ایسا قانون نہ لائیں جو اظہار رائے کء آزادی کا قتل عام کرے ،پی آئی ڈی صرف اپوزیشن کو گالیاں دینے استعمال ہوئی ہے،۔آج بھی ہمارے بچے کسی بھی معلومات کے کیے غیر ملکی مواد پر انحصار کر رہے ہیں،آپ کو صحافیوں کو تحفظ دینا ہو گا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...