ناران (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ بدقسمتی سے ہمارے بزرگوں نے پاکستان سے انصاف نہیں کیا،سوئٹزرلینڈ کی خوبصورتی پاکستان کے مقابلے میں کچھ نہیں، نئے پاکستان میں نئی سوچ کے ساتھ کام کرنا ہوگا، پاکستان کے سیاحتی مقامات کو فروغ حاصل ہوگا تو اس علاقے میں پیسہ آئے گا ، نوکریاں ملیں گی۔وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر ناران پہنچے جہاں انہیں سیاحت اور ماحولیاتی تحفظ کے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔منصوبوں میں دریائے کنہار کے کناروں پر شجر کاری، کمیونٹی ریور رینجرز کو موٹر بائیکس کی تقسیم، دریائے کنہار میں ٹرواٹ مچھلی کی افزائش، ساڑھے پانچ لاکھ ماحول دوست بایو ڈیگریڈیبل بیگز کی فراہمی شامل ہیں۔اس موقع پر ٹائیگر فورس کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے لوگوں نے درختوں، جنگلات کو تباہ کیا اور یہ نہیں سوچا کہ آنے والی نسلوں کے لیے وہ بھی ویسا ہی پاکستان چھوڑ کر جائیں جیسا ان کو ملا تھا۔وزیراعظم نے کہا کہ میں ساری دنیا میں گھوما اور یورپ کے خوبصورت ترین مقامات دیکھے ہیں، لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان میں جیسی خوبصورتی ہے شاید ہی دنیا میں کوئی ملک ملے جسے اللہ نے ایسی نعمت بخشی ہو۔انہوں نے کہا کہ اللہ کی نعمتوں کا شکر ایسے ادا کیا جاتا ہے کہ ان کا دھیان رکھا جاتا ہے، شکر تو اس وقت ہوتا ہے جب ان کی حفاظت کی جائے۔انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی ریاض خان کو ہدایت کی کہ ان مقامات کی نگہبانی کیلئے مقامی افراد کو چنا جائے جنہیں معلوم ہے کہ درخت کون کاٹتا ہے، یہی ان درختوں کی صحیح سے حفاظت کرسکیں گے اور یہی افراد ان علاقوں کی صفائی کرسکیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال سیاحت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اس لیے کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا چیلنج یہ ہے کہ جو قانون بنائے جائیں ان پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے، ہوٹلز مالکان پر بھی گندگی نہ پھیلانے کی پابندی لگائی جائے۔انہوںنے کہا کہ حضورۖنے صفائی کو نصف دین قرار دیا ، ہمارے دین میں صفائی اور پاکیزگی کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔انہوں نے صوبائی حکام کو ہدایت کی کہ صفائی کیلئے پورا زور لگایا جائے، سخت سزائیں دی جائیں، گندگی کو ٹھکانے لگانے کا بندوبست کیا جائے
مقبول خبریں
پاکستان ، سعودی عرب کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کے ادھار تیل...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کے ادھار تیل کے معاہدے پر دستخط کر...
وزیراعظم نے نوجوانوں کیلئے کاروبار و زرعی قرضہ اسکیم کا دائرہ بڑھا دیا
اسلام آباد(این این آئی)سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کیلئے کاروبار اور زرعی قرضہ اسکیم کا دائرہ بڑھا دیا...
وزارت آئی ٹی نے ملکی اے آئی پالیسی کا ڈرافٹ تیار کرلیا،منظوری کیلئے کابینہ...
اسلام ااباد(این این آئی)وزارت آئی ٹی نے کہاہے کہ ملک کی اے آئی پالیسی کا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے، جسے فروری کے آخر...
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
راولپنڈی(این این آئی)یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کا نیا...
پشاور ہائیکورٹ کے 10 نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا،تعداد23ہوگئی
پشاور(این این آئی) پشاور ہائیکورٹ کے 10 نئے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے...