کورونا سے مزید 20 افراد چل بسے ، مزید 914 کیسز رپورٹ

0
241

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 20 افراد چل بسے ، مزید 914کیسز رپورٹ ہوئے ، تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 914 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 20 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید910 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد برقرار رہی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 231 ہو گئی ہے، کْل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 55 ہزار657 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 32 ہزار 225 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 961 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، کْل 9 لاکھ1ہزار 201 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 496 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 44 لاکھ 60 ہزار 890 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 90 ہزار 577 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 1 کروڑ 47 لاکھ 93 ہزار 793 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہاں اب تک 3 لاکھ 45 ہزار 796 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 721 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 36 ہزار 76 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 5 ہزار 418 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 759 ہو چکی ہے