اسلام آباد (این این آئی)بیرون ملک جانے والوں کی بڑی تعداد اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں قائم ویکسی نیشن سینٹر پہنچ گئی، لوگ مرکزی دروزاہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے، انتظامیہ نے ایف نائن پارک کا مین داخلی راستہ بند کر دیا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ضعیم ضیاء کے مطابق ویکسی نیشن سینٹر میں ایکسٹرا زنیکا اور فائزر لگائی جا رہی ہے اور دوسرے شہروں سے آنے والوں کے باعث رش اچانک بڑھ گیا ہے۔ضعیم ضیاء نے بتایا کہ اسلام آباد کے ویکسین لگوانے والے ماس ویکسی نیشن سینٹر میں بیرون ملک جانے والوں کو ویکسین لگانے کا عمل جاری تھا کہ اچانک عوام مرکزی دروزاہ توڑ کر اندر داخل ہوگئی۔ڈی ایچ او کے مطابق ایس او پیز کے تحت سب کو ایک ساتھ اندر نہیں آنے دیا جا سکتا، ایف نائن پارک کا مین داخلی راستہ بند کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دروازے کا شیشہ ٹوٹنے سے 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہو ئے ۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...