ہم نے 20سال دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی،وزیراطلاعات

0
220

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعا ت و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے 20سال دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی،انفو لیب کے ذریعے پاکستان مخالف اقدامات کیے گئے،بھارت نے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کیلئے845سے زیادہ ویب سائٹس بنائیں،عالمی میڈیا پر پاکستان مخالف بیانیہ کے ساتھ کھڑے ہونے والے ملک کے خیر خواہ نہیں،اداروں کی بنیادوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے،ماضی میں پی ٹی وی میں بائیس سو لوگ بھرتی کئے گئے ، بتیس کروڑ تنخواہیں لیتے ہیں،کام پانچ فیصد نہیں کرتے،انفارمیشن منسٹری کو سابق حکومتوں نے حکمران جماعتوں کا ترجمان بنادیا ہم نے ریاست کے ترجمان بنایا ،اگست میں پی ٹی وی مکمل ایچ ڈی ہوجائے گا،تاریخ میں صحافیوں پر سب سے زیادہ حملے پیپلزپارٹی کے دور میں ہوئے، فیک نیوز کو افغانستان سے ہوا دی جاتی ہے ،ہمارے دوست حصہ بن جاتے ہیں ،انٹرنیشنل میں ہمارے خلاف جو چھپتا ہے اس پر ہمارے مخالفین کی طرف سے پیسہ دیا جاتا ہے، وزارت اطلاعات پاکستان کے بیانیہ کو آگے بڑھائے گی،جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ ہیومن رائٹس کمیٹی میں بلاول بھٹو زرداری کمیٹی میں لے کر بیٹھے ہیں ،آگے بھیجا جائے۔ پیر کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کٹوتی کی تحریکوں پر بحث سمیٹتے ہوئے کہاکہ ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان رہا ہے،بیس سال ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ہے،بین الاقوامی میڈیا پر ہمارا بیانیہ نہیں آتا،ہمارا ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کا بجٹ صرف چار کروڑ ،بھارت کا اربوں کا ہے،انفولیب پکڑی گئی جس میں پاکستان کے خلاف سینکڑوں ویب سائٹ لانچ کی گئیں،بلوچستان میں شورش کو ہوا دی گئی، ٹی ایل پی کے حق میں ٹویٹس کئے گئے،اصل لڑائی ” وار آف اوپینین” ہے۔