نواز شریف عدالتی فیصلے کے بعد بند گلی میں چلے گئے ہیں،بابر اعوان

0
258

اسلام آباد (این این آئی)مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے خلاف آنے والے عدالتی فیصلے کے بعد وہ بند گلی میں چلے گئے ہیں، پہلے ان کے پاس علاج کرانے کا بہانہ تھا ، اب ضمانت اور علاج والا آرڈر حتمی فیصلے میں ضم ہوگیا ہے،جب تک فیصلے کی روشنی میں خود کو پیش نہیں کرتے اس وقت تک عدالت عظمیٰ بھی نہیں جا سکتے، دوہفتوں میں دو مرتبہ شہباز شریف اور نواز شریف نے پارلیمان کی بالادستی کو ماننے سے انکار کیا، شہباز شریف کی پارلیمنٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کی 5 سے 7 مخصوص نشستوں کی تجویز مسترد کرتے ہیں،اپوزیشن سودے بازی سے گزیر ور آئین کی بالا دستی پر عملی طور پر طور یقین کرے، پتلی گلی نہ ڈھونڈیں،۔پارلیمنٹ میں اپوزیشن کیساتھ حکومت پاکستان کے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں،اعظم عمران خان اپنا وعدہ پورا کریں گے اور اوورسیز پاکستانیوں کو اقتدار میں شریک کریں گے،افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلا کی وجہ سے ممکنہ طور پر پیدا ہونے والی صورتحال سے متعلق پارلیمانی رہنماؤں کو ایجنسیاں بریفنگ دیں گی