روم(این این آئی )سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اٹلی کے تاریخی شہر مطیرا میں گروپ بیس (جی 20)کے اجلاس کے موقع پرامریکی ہم منصب انٹونی بلینکن سے ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تزویراتی تعلقات کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے بتایاکہ ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانے کے طریقوں کے بارے میں بھی بات چیت کی تاکہ سعودی عرب اور امریکا کے دوطرفہ مفاد کے علاوہ دونوں ملکوں کے عوام کی فلاح وبہبود میں مدد مل سکے۔دونوں وزرا خارجہ نے ایران سے درپیش خطرے سے نمٹنے اور خطے میں اس کی تخریبی مداخلت کے علاوہ یمن میں حوثی ملیشیا اوردیگرانتہاپسند جنگجوگروپوں کی مالی وعسکری معاونت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مسلح ملیشیائیں عالمی امن وسلامتی کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہیں۔اٹلی کے جنوبی شہر مطیرا میں جی 20 کے وزرائے خارجہ ایک روزہ اجلاس میں کرونا وائرس کی وبا سے عالمی صحت کو درپیش خطرے، ماحولیاتی تبدیلی اور بین الاقوامی تجارت میں باہمی تعاون کو بہتر بنانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔اس اجلاس میں چینی وزیرخارجہ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی ہے