مکہ معظمہ (این این آئی )مکہ معظمہ سیکرٹریٹ نے رواں سال کے حج سیزن کے موقع پر متعدد ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں تاکہ بیت اللہ میں آنے والے اللہ کے مہمانوں کو زیادہ بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔مقدس دارالحکومت سیکرٹریٹ کے ترجمان رعد الشریف نے عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹریٹ کے تمام شعبے، انتظامی سیکشن، ذیلی بلدیات اور سروسز سینٹر مناسک حج کی ادائیگی میں حجاج کرام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ حج کے موقع پر مکہ معظمہ سیکرٹریٹ کی طرف سے حجاج کرام کی مدد کے لیے تمام ممکنہ افرادی اور مادی قوت فراہم کی جائے گی۔بیان میں کہا گیا کہ مکہ معظمہ سیکرٹریٹ کی طرف سے حج کے دنوں میں مشاعر مقدسہ میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لیے 13539 رضاکاروں کی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔عملہ جدید ترین ساز وسامان جیسے کمپریسر ، ٹپرس، بوبکیٹس اور روبوٹک مشینوں سے آراستہ ہو گا 912 آلات، 1189 کمپریسر بکس، 135 گرانڈ اسٹور، اور 9 پریشر ٹریلر فراہم کیے گئے ہیں۔حج کے موقع پر تین ٹیمیں چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر باری باری صفائی کے انتظام کی نگرانی کریں گی۔ جن میں 657 کارکن خدمات انجام دیں گے۔ انہیں 321 کنٹرول ڈیوائسز اور 234 کاریں فراہم کی جائیں گی۔