اسلام آباد (این این آئی)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے گورنمنٹ ہوسٹل (اولڈ ایم این اے ہوسٹل) میں کنورجینس سینٹر (گیسٹ ویٹنگ روم) کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب میں ممبران قومی اسمبلی شیر علی ارباب، رخسانہ نوید، ڈاکٹر سیمی بخاری، جوائنٹ سیکرٹری (ایڈمن) قومی اسمبلی سید حسن مرتضیٰ بخاری، ڈائریکٹر ٹو ڈپٹی اسپیکر زید رفیق، ڈائریکٹر پارلیمنٹ لاجز معشوق علی شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر لاجز عقیل احمد سندھو، کیئر ٹیکر لاجز یاسر حبیب، یونین لیڈر عرفان خان ودیگر موجود تھے۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے اولڈ ایم این ہوسٹل کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی سمیت ہوسٹل میں رہائش پذیر ممبران قومی اسمبلی اور ان کی فیملیز کو دی گئی سہولیات کا جائزہ لیا، انھوں نے سہولیات کو مزید بہتر بنانے کیلئے موقع پر ہدایات بھی دیں۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے ماضی کے مقابلے میں اولڈ ایم این اے ہوسٹل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے اور پہلی مرتبہ ہوسٹل میں گیسٹ ویٹنگ روم بنانے پر ڈائریکٹر لاجز معشوق علی شیخ اور دیگر عملے کی کارکردگی کو سراہا۔ ممبران قومی اسمبلی اور تقریب کے دیگر مہمانوں نے اولڈ ایم این اے ہوسٹل کی تزئین و آرائش اور بہتر سہولیات کی فراہمی میں خصوصی دلچسپی لینے پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا شکریہ ادا کیا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...